کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہا ئی افسوس ناک اور قابل مذمت ، سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اپنے ویڈیوں بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی ہر اخلاقی مدد کررہا ہے ہم سب کے جذبات کی قدر کرتے ہیں پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اپنے ملک میں پرامن احتجاج کو شدت میں بدلا تو دشمن کو فا ئدہ ہوگا ، ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر سفارتی محاذ پر کوشش کی تاکہ یہ جنگ نہ ہوسکے ، اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوارن کو صبر وجمیل عطا کرے۔