کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں میں ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای سمیت دو سو سے زائد شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امریکن قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ کراچی کے دو معصوم طلبہ کی شہادت پر جامعہ برادری کو گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے، انجمن اساتذہ شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔