• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت جعفریہ کا احتجاجی ریلیوں پر تشدد کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و صہیونی فضائی حملے میں شہادت کے خلاف ملک بھر میں پرامن احتجاجی ریلیوں پر تشدد کے خلاف ملت جعفریہ کے رہنماؤں نے اتوار کو پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئےصدر جعفریہ الائنس علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ قاضی نورانی، علامہ امین شہیدی، مولانا اسد اقبال، علامہ صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی، برادر سروش، عون حیدر و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ تمام مسلماناں پاکستان سے گذارش ہے کہ سیاہ پرچم لگائیں اور عالم اسلام کے اس غم میں اپنی یکجہتی کا اظہار کریں، رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان بھر میں سوگوار ن مظاہریں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں اور خصوصا کراچی میں مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 شہادتوں اور سیکڑوں زخمیوں کے ذمہ دار پولیس اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی قتل کی ایف آئی آر امریکی قونصل جنرل پر کاٹی،وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کو فوری برطرف کیا جائے ، ملک بھر میں امریکی سفارتی مشن بند کرکے امریکی سفیر کو طلب کیا جائے اور اسے برطرف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹاور پر سیکورٹی اداروں کی جانب سے سوگواران خواتین پر فائرنگ کی مذمت اور انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ،ملت جعفریہ کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ امن معاہدہ سے پاکستان کی فوری علیحدگی کا اعلان کرے ، رہبر معظم، شہدائے ایران و شہدائے امریکی کونسل خانہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی جلسہ نشترپارک میں کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید