• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی فیصل کینٹ و سفاری کا ننھے روزہ داروں کیلئے افطار پروگرام

کراچی (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی علاقہ فیصل کینٹ و سفاری کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گلستان جوہر کے ایک حال میں تقریبِ روزہ کشائی اور فیملی افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ فیصل کینٹ نے بھرپور شرکت کی، تقریب کا مقصد اُن بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے اس سال اپنا پہلا روزہ رکھا۔ اس موقع پر ننھے روزہ داروں میں تحائف اور انعامات تقسیم کیے گئے اور بچوں کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا،مہمانِ خصوصی سیف الدین ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید