• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی موجودہ صورتحال، رینجرز نے بھاری نفری تعینات کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرسندھ رینجرز نے شہرکےمختلف علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لیے موبائل ویجیلنس ٹیموں کی بھاری نفری تعینات کردی،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ٹیمیں شہرکے اہم مقامات، حساس تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر مسلسل گشت اور نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بروقت سدباب کیا جا سکے، پاکستان رینجرز واضح کرتی ہے کہ کسی بھی احتجاج کے دوران قانون شکنی، توڑ پھوڑ اور پُرتشدد احتجاج سے گریز کیا جائے،امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید