کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن اور پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت نور قرآن نہایت عقیدت کے ساتھ منعقد کی گئی،جس میں عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محفل کو ایمان افروز بنا دیا،صدارت مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری جبکہ مرکزی و مقامی رہنماؤں، کارکنان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔