کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلشن معمار وارث گوٹھ میں جھاڑیوں سے خاتون کی تشدد زدہ اور دیگر علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں ، پولیس کے مطابق مقتولہ کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی، عمر 25 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے، لاش کو سرد خانے منتقل کرادیا ، ریسکیو حکام کے مطابق لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے ،دریں اثناء جناح اسپتال کے پارکنگ ایریا سے 40 سالہ نامعلوم شخص اور لیاری جہاں آباد چوکی کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں، پولیس نے دونوں لاشوں کو بھی سرد خانے منتقل کر دیا ۔