• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان کے حق میں ایم کیو ایم کا بہادرآباد میں مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اتوار کی شب بہادرآباد چار مینار چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مرکزی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، کارکنان، ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے میں مرکزی رہنما شبیر قائم خانی، مسعود محمود، حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی صبحین غوری، افتخار عالم ، عامر صدیقی،فرح سہیل ، مسر ت جبین، دانیال احمد سمیت دیگر رہنما موجود تھے، شبیر قائم خانی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے حالیہ دراندازی کے بعد پاک فوج نے بھارتی پراکسیز اور ان کے سہولت کاروں پر زمین تنگ کر دی ہے، رکن قومی اسمبلی صبحین غوری ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے ملکی سلامتی، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید