ملتان(سٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار ہوا ، مہمان خصوصی ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی، سیکٹر کمانڈرموٹروے پولیس محمد مقصود انجم ،سی پی او موٹروے پولیس ممتاز احمد واہلہ تھے ۔ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کی روک تھام کی جا سکتی ہے ۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز خان نیازی ،شہزاد حسین، آصف گجر ، خرم گجر،ڈاکٹر ثنااللہ ، محمد خالد ، رانا رمضان ،منیر احمد و دیگر موجود تھے۔