کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمدان بارڈر پر گزشتہ کئی روز سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث ایران و دیگر مقامات مقدسہ سے وطن واپس آنے والے زائرین پھنسے ہوئے ہیں، ارباب اختیار سے یہ مطالبہ ہے کہ جلد از جلد زائرین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو ختم کرایا جائے۔