• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر احسن اقبال کو ملائیشیا میں عالمی اعزاز سے نوازا گیا

ٹوکیو (عرفان صدیقی) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اہم عالمی اعزاز سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کو ایشین پراڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی طرف سے پالیسی، اسٹرٹیجک سوچ، مؤثر قیادت اور مینجمنٹ کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں میں شاندار کردار پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق یہ ایوارڈ ان کو بحیثیت وفاقی وزیر ان کی تمام مدتوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں پر دیا گیا۔ احسن اقبال 2013-2018ء اور 2022-2023ء میں پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی رہے ہیں ، 2018-2017ء میں بطور وزیر داخلہ شاندار خدمات سر انجام دیں ۔ انہوں نے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید منصوبوں کا نفاذ کیا۔ احسن اقبال کو یہ ایوارڈ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں گزشتہ روز ایشین پراڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کے 66 ویں اجلاس میں دیا گیا۔اس تنظیم میں پاکستان سمیت دنیا کے 21ممالک شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید