• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا کراچی کی 90 گھنٹوں سے بجلی معطل، پیداواری سرگرمیاں بند

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ صنعتی ایریا کراچی کی 90گھنٹوں سےبجلی معطل ہونے کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں بند رہیں ،اب بھی30 فیصد صنعتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ,سائٹ انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر کامران عربی نے کہا ہے کہ کراچی کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی4 روز معطل رہنے کے بعد بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم اب بھی30 فیصد صنعتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہو پائی ہیں۔ محمد کامران عربی نے کہا کہ اتوار کی شام کو ہارون آباد گِرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث بڑی تعداد میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں اور صنعتوں کو خطیر مالی نقصانات کا سامنا ہے جبکہ پیداواری سرگرمیاں بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کا روزگار بھی متاثر ہو اہے۔
اہم خبریں سے مزید