• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، رہائشی علاقوں میں ایل پی جی کی 53 غیرقانونی سلنڈر دکانوں کا انکشاف

حیدرآباد (رپورٹ :…امجداسلام) حیدر آباد کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طورپر قائم 53 ایل پی جی سلینڈرزدکانیں قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے.

‘ایل پی جی گیس کا 100فیصد کاروبار غیر قانونی ہے‘ جہاں کسی ایک کے پاس بھی متعلقہ اداروں کا اجازت نامہ نہ ہونے اور غیرتربیت یافتہ کم سن بچے اور بزرگ گیس بھرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں ‘ روزانہ کی بنیادپردرجن سے زائد مزدا ٹرک گیس سے بھرے سلینڈر منتقل کرنے آتے ہیںجہاں کسی قسم کے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ہیں ‘ گزشتہ روز رہائشی علاقے پریٹ آبادمیں گیس سلینڈر دھماکے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3درجن سے زائد معصوم بچے اور افرادزخمی ہیں اس کے علاوہ ایک ہفتہ قبل بھی رہائشی علاقے میں گیس لیک ہونے سے 2درجن سے زائد بچے بے ہوش ہوگئے تھے‘ تمام صورتحال سے ڈپٹی کمشنر ‘ میئر حیدرآبادلاعلم ہیں۔”جنگ “ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیس سلینڈرز دکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی ‘لیکن ضلعی انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد میں ایل پی جی گیس سلینڈر دکان میں دھماکہ اور آتشزدگی کے واقعہ نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ‘پریٹ آباد گیس سلینڈر دھماکے کے افسوس ناک واقعہ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ رہائشی علاقوں میں سمیت دیگر مین شاہراہوں پر قائم ایل پی جی گیس سیلنڈر فلنگ دکانوں کے متعلقہ اداروں میں کسی کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید