کراچی (طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سرکاری ہائیڈرنٹس سے شہریوں کو مزید پانی فراہم کرنے کیلئے دو دو نل فی ہائیڈرنٹ لگانے کاآغازہو گیا این ای کے ٹو پر اس مقصد کیلئے ایک نیا کنکشن کیا گیا اور دو فلنگ پوائنٹ دئے گئے ہیں یہاں سے صفورا اور نیپا سے منسلک واٹر ٹینکرپانی بھر سکیں گے حب کینال پر واقع کریش پلانٹ 2پر دو نل لگائے گئے ہیں کریش پلانٹ ون پر بھی مزید کنکشن کئے جائیں گے واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر کنکشن کے لئے جگہ نہیں مل رہی کوشش کی جا رہی ہےکہ قریبی علاقوں کا پانی متاثر نہ ہو واضح رہے گزشتہ سال ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ساتوں سرکاری ہائیڈرنٹ پر مزید کنکشن کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کی وجہ رینجرز،پولیس کے تعاون سے شہر میں تمام درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کے بعد ان سے منسلک ٹینکرز کا واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر رش بڑھ جانا تھا اور پانی اتنی مقدار میں دستیا ب نہیں تھا اضافی نل جو جنوری میں لگ جانے تھے عدالت سےاسٹے آرڈر کے باعث کام روک دیا گیا تھا تاہم اب کورٹ سے اجازت کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔