کراچی (آئی این پی ) کراچی ایئرپورٹ کا رن وے نمبر25ایل7روز کیلئے جزوی طور پر بند رہیگا۔ ایئرپورٹ کے رن وے 25ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام ہوگا، رن وے سے ربڑ ہٹانے کا کام یکم جون سے لے کر 7 جون تک ہوگا۔ سی اے اے حکام کے مطابق رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا جائے گا، رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام روزانہ مختلف اوقات میں دو، دو گھنٹے کے دوران ہوگا۔ اس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رہے گی، سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا۔