اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کل منگل سے چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں پاک چین دوستی کے مستقبل کا لائحہ عمل ملکر تیار کیا جائیگا.
وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف شعبوں کے کارپوریٹ اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں اور چینی شہروں ژیان اور ژن شن کے بھی دورے کرینگے جہاں وہ بزنس فورم سے بھی خطاب کرینگے، جس میں دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون کا چین کا ایک انتہائی اہم دورہ کریں گے۔