ملتان (سٹاف رپورٹر) ) ریجنل پولیس آفیسر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد رضوان گھمن کے ہمراہ ڈی ایچ اے ملتان میں نئے تھانے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔ جس کا مقصد سکیورٹی کو مزید بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نئے تھانوں کے قیام سے عوام الناس کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔