• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (صابر شاہ ) سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں عرصہ گزارے307دن ہوگئے ہیں ۔ 

پیر کو انہیں گوکہ سائفر کیس میں بری کردیا گیا ہے ۔ انہیں9مئی 2023ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے گرفتار کیا تھا ۔

 4جون 2024کو انہیں قید بھگتے 307دن ہوگئے ہیں ۔ انہیں اے آئی قادر ٹرسٹ کے معاملے میں کر یشن کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ 

عمران خان 18اگست 2018ء سے 10اپریل 2022ء تک ملک کے22ویں وزیراعظم رہے اس طرح وہ 1333دن ملک کے وزیراعظم رہے ۔ تا ہم سپریم کورٹ نے12مئی کو ہی ان کی قید غیر قانونی قرار دے دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید