کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کا ہوائی ٹیکسی کا منصوبہ، 2026میں اڑان کیلئے کام کا آغاز، آئی جی ای سربراہ کا آرچر کو 200مڈ نائٹ ایئر ٹیکسیوں کا آرڈر؛ کرایہ اوبر کے مقابلے معمولی سا زیادہ ہوگا۔ بھارت کی وزارت ہوا بازی کئی تکنیکی کمیٹیوں کے قیام کے ساتھ شہری ہوائی نقل و حرکت کے منصوبے کو حرکت میں لے آئی تاکہ 2026 تک بھارت کی پہلی ہوائی ٹیکسی کے اڑان کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ پروجیکٹ نریندر مودی کے لیے انتہائی دلچسپی کا حامل رہا ہے، جن کے زیادہ تر رائے دہندگان نے زبردست انداز میں اقتدار میں واپس آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ایک بار جب بھارت برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) ہوائی جہاز کے مختلف پہلوؤں کے لیے ضابطے قائم کرلے تو انڈیگو کی بنیادی، کمپنی انٹر گلوب انٹرپرائزز، امریکی ایئر ٹیکسی بنانے والی کمپنی آرچر ایوی ایشن کے ساتھ مل کر ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنا شروع کر دے گی۔