• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک اب نئے دور میں داخل ہورہا ہے، وزیراعظم، 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی 16یادداشتوں پر دستخط ہوں گےجبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سی پیک اب نئے دورمیں داخل ہورہا ہے ‘ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت‘ جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے کیلئے شینزن پہنچ گئے ۔وزیرِ اعظم کا شینزن ہوائی اڈے پر اعلیٰ چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔علاوہ ازیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے سربراہ اور صوبہ گوانگ ڈونگ کے نائب سربراہ مینگ فینلی نے شہباز شریف سے شینزن میں ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید