• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں 19ویں مائی کراچی بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، صدر کے سی سی آئی

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 19ویں مائی کراچی بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یہ تین روزہ نمائش ایکسپو سینٹر کے تمام چھ ہالز میں محیط ہوگی جبکہ ایکسپو سینٹر کے احاطے میں مختلف تفریحی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی اور یہ نمائش 2 اگست سے شروع ہو کر 4 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔یہ بات انہوں نے خصوصی کمیٹی برائے مائی کراچی نمائش کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ملک بھر سے سے مزید