• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے خلاف نئے مقدمات قائم ہونگے، مشیر وزیراعظم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف نئے مقدمات بھی قائم ہوں گے، عمران خان نے ٹوئٹ میں جو بات کی اس پر مقدمہ بنایا جاسکتا ہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے بڑی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرلیا ،عدلیہ کے فیصلوں پر اختلاف ہوسکتا ہے لیکن فیصلوں پر تنقید شائستگی کے ساتھ ہونی چاہئے،آئین میں واضح ہے پارلیمان میں ججوں کے فیصلوں پر بات ہوسکتی ہے کنڈکٹ پر نہیں ہوسکتی ،یہ ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے ملک کو دیوار سے لگارہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون ہونا چاہئے ورنہ لوگ ججوں کا احترام مٹی میں ملادیں گے، توہین عدالت میں سزا کے مختلف مراحل ہونے چاہئیں، پہلے ہی مرحلہ میں سیاستدان نااہل ہوجائے تو یہ بہت بڑا نقصان ہے، توہین عدالت پر بات جرمانے سے شروع ہونی چاہئے تیسرے مرحلہ پر ایسی سزا ہونی چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید