• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم خطرناک، فیورٹ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ہرا سکتی ہے، راشد، گنگولی

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ نیویارک میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ کیلئے بھارتی ٹیمفیورٹ ہے لیکن پاکستانی ٹیم خطرناک ہے اور بھارت کو ہرا سکتی ہے ۔ پاکستان کے ماضی کے وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کا ایڈوانٹیج بیٹنگ ، اگر بابر رضوان اور فخر لمبا کھیل گئے تو پاکستان بھارت کو ہراسکتا ہے، سابق بھارتی چیف سارو گنگولی نے کہا کہ احمد آباد میں ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی کھلاڑی خوف میں مبتلا رہے اور آسٹریلیا سے فائنل ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف اور بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ اتوار کو نیویارک میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم بھارت کو چیلنج دیتے ہوئے ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ون ڈے کے مقابلے میں چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم زیادہ خطرناک ہے۔راشد لطیف نے نمائندہ جنگ کو انٹر ویو میں کہا کہ بولنگ کی وجہ سے بھارت کو ایڈوانٹیج ہے لیکن پاکستان کو ایڈوانٹیج اپنی بیٹنگ کا ہے اگر بابر اعظم،محمد رضوان اور فخر زمان لمبا کھیل گئے تو پاکستان بھارت کو ہراسکتا ہے۔ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہم پلہ ہیں۔بیس کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم دنیا کی ہر ٹیم کو چیلنج کرسکتی ہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں صورتحال مختلف ہے ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان ورلڈ کپ میں افغانستان سے بھی ہار گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلاشبپ بھارت کی موجودہ ٹیم مضبوط ہے۔خاص طوپر ان کے اسپنرز،بھارت نے نیویارک کی کنڈیشن کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے۔پاکستان نے اسپنرز کے مقابلے میں پانچ فاسٹ بولر رکھ لئے۔بھارت نے تین فاسٹ بولر رکھے ہیں ان کے پاس اچھی پیس والے دو آل راونڈرز ہاردیک پانڈیا اور ڈوبے موجود ہیں۔جبکہ وہ تین اسپنر جڈیجا،کلدیپ یادیو،اور اکسر پٹیل کو کھلائیں گے۔واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ سے سپر ایٹ کے لئے کوالی فائی کرلیں گی۔بھارتی بورڈ کے سابق صدر سارو گنگولی نے کہا کہ آن پیپر بھارتی ٹیم مضبوط ہے اگر وہ بے خوف کھیلے۔بھارت کے پاس روھت شرما ،ویرات کوہلی،سوریا کمار یادیو، پنٹ، ڈوبے،پانڈیا،جڈیجا،اکسر پٹیل ،بھمرا اور سنجو سیم سن جیسے میچ ونرز ہیں۔بھارت ایک اضافی بیٹسمین کے ساتھ جائے اور جارحانہ کھیل کھیلے۔
اہم خبریں سے مزید