• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصاویر سے لگتا ہے بانی PTI کو استعمال کی تمام چیزیں دی گئیں، صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی جیو نیوز ارفع فیروز ذکی نے کہا کہ حکومت کی جاری تصاویر سے پتا لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو استعمال کی تقریباً تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں، کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم بار بار بولتے ہیں ہم غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں تو بار بار وہی غلطیاں کیسے ہورہی ہیں.

کرکٹر امام الحق نے کہا کہ پاک امریکا میچ میں توقع تھی ہمارے بیٹسمین اچھا اسکور کریں گے، محمد رضوان اور عثمان خان کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے ٹیم بہت دباؤ میں آگئی.

 میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے حکومت کو انتہائی سخت شرائط کا سامنا ہے، اطلاعات بتارہی ہیں کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف اگلے مالی سال کیلئے 12ہزار 900ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے پر اصرار کررہا ہے جبکہ ایف بی آر 12ہزار 500ارب روپے کا ہدف رکھنا چاہتا ہے۔

نمائندہ خصوصی جیو نیوز ارفع فیروز ذکی نے کہا کہ نیب ترامیم کیس کی پچھلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مجھے قید تنہائی میں رکھا ہے وکلاء کی بھی مجھ سے ملاقات نہیں کروائی جاتی،جمعرات کو حکومتی وکلاء کی پیش کی گئی تفصیلات سے بالکل اس کے الٹ صورتحال نظر آتی ہے، حکومت کی جاری تصاویر سے پتا لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو استعمال کی تقریباً تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں، عمران خان کو بیڈ، آفس چیئر، سائیکلنگ مشین، کتابیں اور میوہ جات بھی دیئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید