کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش ڈرامہ سیریل ”ہابیل اور قابیل“ کا جمعہ سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ زنجبیل عاصم کی تحریر کردہ کہانی کو عابس رضا کی ہدایات میں آغا علی، نواز سعید، اسد صدیقی، یشمی گل، محمود اسلم، ندا ممتاز، زیا گورچانی اور دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ انتہائی دلکشی سے عکس بند کیا گیا ہے۔ انا، خود غرضی، لالچ، حسد اور خود پسندی میں گندھے کرداروں نے وقتی سکون کیلئے کس کس کی زندگی کا سکھ چین کرنا ہے برباد؟۔ عاصم رضا کی شاعری میں ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کو ساحر علی بگا نے اپنی آواز اور کمپوزیشن سے مزید نکھار دیا ہے۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی یہ دلچسپ تخلیق کتنے ہی نشیب و فراز سے گزر کر سبق آموز انجام ظاہر کرے گی ؟۔ یہ سب کچھ ناظرین اس نئے ڈرامہ سیریل ”ہابیل اور قابیل“ میں جمعہ کی رات 9 بجے سے روزانہ ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔