• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 3 ججز کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

اسلام آباد (این این آئی) سپریم جوڈیشل کونسل نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 3 ججز کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی، حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17ہو جائیگی۔ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعہ کے روز چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل سمیت دیگراہم افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب کے چیف جسٹس اور سندھ کے چیف جسٹس سمیت تین ناموں کی منظوری دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی لاہور ہائیکورٹ کے ججز شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے جمعہ کے روز منظوری کیلئے معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوایا تھا جسکے بعد ان ناموں کی منظوری دی گئی یوں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے تین سیٹیں سپریم کورٹ کے ججوں کی خالی تھی۔

اہم خبریں سے مزید