اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کے 2109فیڈرز میں سے 1500فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، جن فیڈرز پر زیادہ نقصانات ہیں وہاں 6سے 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، کراچی کے ارکان اسمبلی کے اس سلسلے میں تمام تحفظات دور کئے جائینگے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ کے10 فیڈرز پر نقصانات 25 فیصد سے زائد ہیں‘16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی بلکہ 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے‘ بجلی کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئیں، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے اضافہ کیا جاتا ہے۔کسی جگہ تکنیکی بنیاد پر 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند رہ سکتی ہے۔