لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان بینک بنانے سمیت اہم اقدامات کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،ہائی ٹیک میکانائزیشن، سی ایم گرین ٹریکٹر اسکیم کی منظوری، روڈا پرویکٹ پر اشتراک ہوگا۔ تفیصلات کے مطابق کاشتکاروں کیلئے تاریخی پیکیج کے تحت ”پنجاب کسان بینک،گرین ٹریکٹر اسکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام“ کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ”سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم“ کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مستردکر تے ہوئے چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔