• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر کوپن ہیگن میں حملہ

کوپن ہیگن، اسلام آباد (این این آئی، نمائندہ جنگ) ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر سڑک پر اچانک حملہ کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے 46سالہ وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر حملہ کیا۔ حملہ کرنے والا شخص چل کر وزیراعظم کے پاس آیا جس کے بعد اس نے اچانک حملہ کردیا، حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن کو شام کوپن ہیگن میں ایک شخص نے مارا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں پولیس نے بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی عینی شاہد 2 خواتین نے بتایا کہ ایک شخص مخالف سمت سے آیا جس نے وزیراعظم کو زور سے دھکا مارا۔خواتین کا کہنا تھاکہ اس شخص نے زور سے دھکا دیا تھا تاہم وزیراعظم زمین پر نہیں گریں۔ادھر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

اہم خبریں سے مزید