• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کے شہری پہلی بار پاک بھارت میچ کی سنسنی کا تجربہ کرینگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئینز، امریکا (اے ایف پی) نیویارک میں ʼہائی وولٹیج پاک بھارت کرکٹ میچ کی تیاری، نیویارک کے شہری پہلی بار پاک بھارت میچ کی سنسنی کا تجربہ کرینگے، راجیت شیٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے اور یہ ہمارے گھر کے صحن میں ہو رہا ہے۔ دنیا کے ثقافتی سنگم پر نیو یارک کے شہری اتوار کو پہلی بار ایشیائی پاور ہاؤسز: حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکی شہر میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ میچ کا سنسنی خیز تجربہ کریں گے۔ دو مقامی کرکٹ لیگز کے صدر اجیت شیٹی نے کہا کہ بھارت -پاکستان وہ کھیل ہے جسے ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے اور یہ ہمارے گھر کے صحن میں ہو رہا ہے۔ بھارتی باشندے نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ بہت خوش ہے۔ تاہم لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک کے پاپ اپ اسٹیڈیم سے تقریباً 10 میل (16 کلومیٹر) کے فاصلے پر کوئنز کے ہلچل والے لٹل انڈیا محلے میں مداحوں کا انٹرویو کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس گیم میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید