• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایک ماہ قبل پراسرار بیماری سے فوت شدہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی (آئی این پی) کراچی میں 22مئی کو پر اسرار بیماری سے انتقال کر جانے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ امسال وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد5ہو گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، پولیو پازیٹو 2 سالہ بچہ یو سی تعمیر نو گنج بائی پاس کا رہائشی تھا، دستاویز کے مطابق پولیو سے متاثرہ 2 سال کا بچہ 22 مئی کو انتقال کر چکا ہے، جب کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے کے سیمپلز 20، 21 مئی کو بھجوائے گئے تھے، بچے میں پولیو کی علامات 29 اپریل کو ظاہر ہوئی تھیں، اور ڈیڑھ ماہ بعد 8 جون کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، ذرائع وفاقی وزارتِ قومی صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کو این آئی سی ایچ کراچی منتقل کیا گیا تھا، جس نے 20 مئی کو بچے کو اے ایف پی کیس قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید