• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اردو زبان میں پاکستانی کھانوں کی تعریفیں، برنس روڈ کے کھانے بھاگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اردو زبان میں پاکستانی کھانوں کی تعریفیں، انھیں برنس روڈ کے چٹخارے دار کھانے بھا گئے ۔ امریکی قونصل خانہ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ڈونلڈ بلوم کراچی کے مشہور کھانوں کو ٹرائی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پہنچے ہیں ، جہاں انہوں نے مشہور نہاری، کباب، ربڑی کھائی ، چائے اور فالودہ سے بھی محظوظ ہوئے۔برنس روڈ کے کھانے امریکی سفیر کو ایسے بھائے کہ ڈونلڈ بلوم نے کراچی شفٹ ہونے کا کہہ دیا۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کراچی میں کھانے ایسے مزیدار ہیں، میں نے فیصلہ کر لیا ہے اب سے کراچی شفٹ ہو رہا ہوں۔کھانا کھانے کے بعد امریکی سفیر نے برنس روڈ پر موجود لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اہم خبریں سے مزید