• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرائم گزشتہ ماہ کے مقابلےمیں پانچ فیصد کم ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹریٹ کرائم گزشتہ ماہ کے مقابلےمیں پانچ فیصد کم ہوگیا۔ سی پی ایل سی نے مئی میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔مئی کے مہینے میں مجموعی پر5ہزار629وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اپریل میں 5963 وارداتیں ،مارچ میں 7751 فروری میں 7587 اور جنوری میں 8200 وارداتیں رپورٹ ہوئیں تھیں۔مئی میں موٹر سائیکل چوری کی 3ہزار 103 وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں جبکہ اسلحہ کے زور پر 711شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا۔گذشتہ ماہ شہریوں کی چوری و چھینی گئی 130 موٹر سائیکلیں برآمد بھی کی گئیں۔164گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں جن میں سے 18گاڑیاں برآمد کی گئیں۔مئی میں کراچی کے شہریوں سے 1420 موبائل فون چھین لئے گئے۔چھینے گئے موبائل فون کی برآمدگی شرح 2 فیصد سے بھی کم رہی اور صرف 28فون برآمد کئے گئے۔مئی میں بھتہ خوری کی 7 اور اغوا برائے تاوان کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اس دوران شہر میں مختلف واقعات میں 45 افراد قتل ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید