• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 6 صدارتی انتخابی امیدواروں کے ناموں کی منظوری

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں روں ماہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے گی گئی ہے،سابق صدر احمدی نژاد کے کاغذات پھر مسترد،خاتون امیدوار کو لڑنے کاموقع نہ دینے کی روایت برقرار ۔ یہ منظوری ملک کی انتہائی بااختیار سمجھی جانے والی گارڈین کونسل نے اتوار کے روز دی۔ جن امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے، ان میں ایرانی پارلیمان کے سخت گیر اسپیکر بھی شامل ہیں۔ تاہم شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی ایک بار پھر مسترد کر دیے۔ سخت گیر خیالات رکھنے والے احمدی نژاد دو مرتبہ ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید