استنبول (آئی این پی )پاکستان اور ایران نے مفید باہمی تعاون اور مذاکرات عمل مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے درمیان استنبول میں D-8 کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔دونوں رہنماؤ ں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف مسلسل جرائم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا۔