کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں کچرا اٹھانے والے کم عمر لڑکے کو قتل کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ کو پولیس نے گرفتارکرلیا، گرفتار گارڈ نے سرسید کی حدود سیکٹر11A میں7جون2024جمعہ کو فائرنگ کرکےکچر اٹھانے والے بچے صمد ولد دیوس کو قتل کر نے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا،واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 277/2024 تھانہ سرسید میں درج کیا گیا تھا، اتوار کو سرسید پولیس نےبچے کو قتل کرنے والے گارڈ رمضان کو گرفتار کر لیا،گارڈ اسکارڈ نامی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا جسکے سپروائزر کو سرسید پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔