• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہا کہہ دیا دہشت گردی آپریشنز سے ختم نہیں ہوسکتی، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے قبائلی مشاورتی جرگے نے ملاقات کی، ملاقات میں اپر جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنز کے نقصانات کا معاوضہ نہ ملنے پر بات چیت ہوئی۔جاوید محسود نے ملاقات میں بتایا کہ 80 ہزار خاندانوں کا سروے ہوچکا ہے، ٹوکن دیا گیا، 48 ہزار خاندانوں کو نقصانات کا معاوضہ دیا گیا باقی ابھی تک رہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دہشت گردی ایسے ختم نہیں ہو سکتی، بارہا دفعہ کہا، دہشت گردی کی وجہ سے لوگ مختلف شہروں میں آباد ہوگئے، سابق فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ہر سال 100 ارب کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید