• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا، جس کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان پر مشتمل ہوگا۔صوبے کے قیام سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ آئینی ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ قائم کیا جائے جو بہاولپور ، ملتان اور ڈیرغازی خان پر مشتمل ہو گا۔ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی 56 نشستیں ہوں گی جن میں 46 جنرل اور 10 خواتین نشستیں ہوں گی۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اسمبلی کی 119 نشستیں ہوں گی جن میں 95 جنرل، 21 خواتین اور 3 غیر مسلم نشستیں ہوں گی جبکہ جنوبی پنجاب کی ہائیکورٹ ہوگینئے صوبوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر بات کرتے ہوئے سینٹر عون عباس نے کہا کہ بارہ سال سے جنوبی پنجاب صوبہ کا معاملہ پڑا ہے۔ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا تھا جسے بند کردیا گیا، سب کچھ لاہور چلا گیا ہے۔ کیا ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ کو سپورٹ کرتی ہے؟ یہ چار کروڑ لوگوں کا صوبہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید