• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انتظامیہ کی کارروائی، 33 غیر قانونی منڈیاں ہٹادی گئیں، 3 افراد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ کی شہر بھرمیں کارروائی ، 33غیر قانونی منڈیاں ہٹادی گئیں 3افراد گرفتار، کمشنر سید حسن نقوی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری کارروائی کرکے تمام غیر قانونی مویشی منڈ یاں ختم کریں وہ پیر کو انے دفتر میں ایک جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھےکمشنر کو بتایا گیا کہ تمام ڈ پٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی منڈیوں کو ہٹانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں اب تک تمام اضلاع سے 33 منڈیاں ہٹادی گئی ہیں ملیر میں 15، کورنگی میں 3 وسطی میں 2 شرقی میں 10 اور کیماڑی میں 2 جبکہ جنوبی میں ایک غیر قانونی منڈی ہٹائی گئی ہے اور تین افراد کو گرفتار کرگیا ہے کمشنر آفس اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیہ عظمی اور ریلویز کی جانب سے جن منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے وہ بھی ہٹائی جارہی ہیں دونوں اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں کو اجازت دینے کے مجاز نہیں ہیں کمشنر کی اجازت کے بغیر تمام منڈیاں غیر قانونی ہیںغیر قانونی مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے صفا ئی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید