• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی حلف برداری کے دوران نظر آنے والے جانور سے متعلق محکمہ جنگلات کی لب کشائی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نو منتخب بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی محل میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا گیا۔

حلف برداری کی تقریب میں گارڈ آف آنر کے دوران آس پاس گھومتا ہوا چیتے جیسا ایک عجیب و غریب جانور دیکھا گیا جس پر بین الاقوامی میڈیا کی نظریں جم گئیں۔

اس جانور سے متعلق اب نئی دہلی پولیس اور محکمہ جنگلات نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے سوشل میڈیا پر پھیلی متعدد افواہوں پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پریذیڈنٹ اسٹیٹ میں کسی چیتے کے دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جانور چیتا ہی ہوگا۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب نئی دہلی کی پولیس کا ایک ایکس پیغام میں کہنا ہے کہ ’تقریب حلف برداری کے دوران ویڈیو میں چیتے جیسا پراسرار جانور نظر آیا، یہ چیتا نہیں گھریلو بلی ہے۔‘

واضح رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب کے دوران اُن کے عقب میں پراسرار جانور کے نظر آنے پر سوشل میڈیا و بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ آیا یہ کوئی چیتا یا چیتا نما جانور ہے۔

اس جانور کو محل میں جہاں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے متعدد نو منتخب قانون ساز بیٹھے تھے، اس کے بالکل قریب بچھے ریڈ کارپٹ کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بظاہر اس وقت کسی نے اس پر دھیان نہیں دیا تھا۔

فوجیوں کی توجہ اس وقت آئین سے وفاداری کا حلف اٹھانے کے بعد قانون ساز وں کے دستاویزات پر دستخط کرنے پر تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید