نئی دہلی (اے ایف پی)دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی حکومت نےجب صدارتی محل میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، تو گارڈ آف آنرکے دوران وہاں ایک چیتے جیسا جانور آس پاس گھومتا ہوا دیکھا گیا۔
اس جانور کو محل میں ،جہاں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے متعدد نو منتخب قانون ساز بیٹھے تھے ،اس کے بالکل قریب بچھے ریڈ کارپٹ کے اوپر سے گزرتےہوئے دیکھا گیا تھا ۔
بظاہر اس وقت کسی نے اس پر دھیان نہیں دیا ، فوجیوں کی توجہ اس وقت آئین سے وفاداری کا حلف اٹھانے کے بعد قانون ساز وں کے دستاویزات پر دستخط کرنے پر تھی۔