• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھالیں جمع کرنے کیلئے ضلع راولپنڈی ،مری میں264درخواستیں جمع

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سےپیشگی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی کے بعد ضلع مری اور راولپنڈی میں264درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغار ظہیر عباس شیرازی کے مطابق مری میں اداروں اور عام افراد کی طرف سےکھالیں جمع کرنے کیلئے پندرہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ راولپنڈی میں249 درخواستیں آچکی ہیں جن میں سے24ٹرسٹ اور این جی اوز،82 کاروباری افراد جبکہ143 مدارس کی طرف سے جمع کرائی جاچکی ہیں۔ در خواستوں کی مزید سکروٹنی کرکے این او سی جاری ہوں گےجس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ کالعدم تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اسلام آباد سے مزید