• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی بلوچستان سے کوئٹہ بار کے وفد کی ملاقات، وکلاء امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کی قیادت میں وفد نے آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ سے آئی جی آفس میں ملاقات کی ۔ وفد میں فنانس سیکرٹری اصغرخان مندوخیل ، کامران بنگلزئی ، سمیت دیگر شامل تھے ، ملاقات میں وکلاء امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کوئٹہ بار کے صدر نے آئی جی بلوچستان کو وکلاء سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دیگر پولیس افسران کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ کچہری بار روم آئیں اور وہاں وکلا مسائل زیر غور لایا اور ان کو مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ ملاقات میں بار کے صدر نے آئی جی پولیس کو بتایا کہ وکلاء پروٹیکشن ایکٹ اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے لیکن اکثر پولیس اہلکاروں کو اس بل کا علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کیسز بعض مخصوص وکلاء کو بھجوانے کی بھی شکایات ہیں ۔ اس موقع پر آئی جی بلوچستان نے بار کے صدر کی جانب سے کچہری کے دورئے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ وکلاء کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل اور ہرممکن حد تک وکلا کے ساتھ تعاون کروں ، انہوں نے کہا کہ وکلاء اور پولیس کے مابیں اچھے تعلقات اور انڈر اسٹیٹنگ ہونی چاہیے ، دونوں کا کردار معاشرے میں اہم ہے ۔
کوئٹہ سے مزید