• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا طبی سہولیات کے جائزہ کیلئے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے طبی سہولیات کے جائزہ کے لئے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم سہولیات اور ادویات کا سٹاک چیک کیا،انہوں نے شدید رش کے باعث آؤٹ ڈور کاؤنٹر بڑھانے کا حکم بھی دیا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے آؤٹ ڈور کو توسیع دی جائے گی۔
ملتان سے مزید