راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے پر چاقو سے وار کرکے 2افراد کوزخمی کردیاگیا،تھانہ ویسٹریج کو محمد عثمان نے بتایا کہ کرکٹ میچ کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد عظیم نے چھ سات نامعلوم افراد کے ہمراہ میرے بڑے بھائی محمد عمر پر حملہ کیا اور خنجر سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔میرے بھائی کو بچانے کے لیے واجد علی بیچ میں آیا وہ بھی زخمی ہوا ۔بھائی کے پاس قربانی کا جانور خریدنے کے لیے 5 لاکھ روپے جو دوران لڑائی جھگڑا عظیم اور اسکے ساتھی ساتھ لے گئے۔