کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل بینچ نے ایف آئی اے کے سابق افسر اورایک شہری کی درخواستوں پر وفاق ،سندھ حکومت ، پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزاروں کے وکلا نے کہا کہ احمد جان خان نے ایف آئی اے میں 33 سال ملازمت کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل سے 2021 میں ریٹائرڈ ہوئے، 28 اپریل کو ڈی ایچ اے سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے، بازیاب کرایا جائے، 53 سالہ یونس شیرازی کو 9 جون کو کھوکھرا پار کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔