کراچی (اسٹاف رپورٹر)صفورہ کے قریب رہائشی سوسائٹی سےملزمان گھر کے باہر بندھا قربانی کا جانور کار میں ڈال کر فرار ہوگئے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کار سوار ملزمان نے جائے وقوعہ کا چکر لگاکر معائنہ کیا اور گائے کو گاڑی میں ڈا ل کر فرار ہوگئے ۔