• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ زہر قاتل، پیٹرول پر لیوی بڑھانے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے قومی بجٹ کو عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول پر لیوی بڑھانے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،ٹیکس کے حوالے سے تمام بوجھ عوام پر ڈالنا ناانصافی ہے،دفاعی بجٹ میں ملک کی موجودہ صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے اضافہ کیا جانا چاہئے تھا، حالیہ برسوں میں افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں نے ملک کی سلامتی کے لئے جو قر بانیاں دیں ہے وہ ناقابل فراموش ہیں،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنا کر ان پر جس قدر ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ حددرجہ افسوسناک ہے،آئی ایم ایف کی ٖغلامی سے نجات حاصل کر کے ہیملک کی قسمت تبدیل کی جاسکتی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید