اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بجٹ25/ 2024میں حکومت نے میڈیا پبلسٹی اور اشتہارات کے لیے5ارب60 کروڑ روپےکی گرانٹ مختص کردی ہے۔رواں مالی سال میں میڈیا پبلیسٹی اور اشتہارات کے لیے گرانٹ مختص نہیں تھی۔ بجٹ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےلیے50کروڑ روپےکی گرانٹ مختص کی گئی ،یہ گرانٹ ایس آئی ایف سی کی اسپیشل پرپز کمپنی کے لیے رکھی گئی ہے۔ رواں مالی سال ایس آئی ایف سی کے لیےگرانٹ مختص نہیں تھی۔بلوچستان پیکج کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ۔ نورانی فاونڈیشن بورڈنگ اسکول صو ابی کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ۔آئندہ مالی سال اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔ رواں مالی سال اقلیتوں کی فلاحی اسکیموں کے لیے 10کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔بجٹ میں سماجی فلاحی اقدامات کے لیے بھی گرانٹ ختم کردی گئی۔