• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ تمام اعداد و شمار ’’جیو کیلکولیٹر“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) آمدن پر ٹیکس بڑھنے سے تنخواہ دار طبقہ بہت پریشان ہے، سرکاری ہو یا نجی ملازم سب کو ایک ہی فکر لگی ہوئی ہے کہ میری تنخواہ سے کتنا ماہانہ اور سالانہ ٹیکس کٹے گا؟۔ تو ایسے تمام سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے ”جیونیوز“ نے ”جیو کیلکولیٹر“ بنا کر بہت زیادہ آسانی اور اُن کی پریشانی دور کردی ہے۔ آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا، اس کیلئے نہ تو ایف بی آر سے رابطہ کرنا پڑے گا نہ ہی کسی کو فون کرنا پڑے گا۔ بس چند سیکنڈ میں جیو کا انکم ٹیکس کیلکولیٹر آپ کو تمام تفصیلات بتائے گا اور تمام اعداد و شمار بھی، آپ جیو نیوز کی ویب سائٹ پر جاکر ”جیو کلیکولٹر“ کے ذریعے اپنی آمدن اور ٹیکس کی کٹوتی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید